اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

06 Oct 2024
06 Oct 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بناسکی۔

بھارتی ویمنز ٹیم نے 106 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، بھارت کی جانب سے شفالی ورما 32 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔

قبل ازیں پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 28 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، منیبہ علی 17، کپتان فاطمہ ثناء 13، سیدہ اروب شاہ 14 رنز بنا سکیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔

بھارت کی جانب سے ارون دھتی ردی نے 3، شریانکا پٹیل نے 2 جبکہ عاشا صوبانہ، رینوکا سنگھ، دیپتی شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے