اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیسکو کا نادہندگان سے ریکوری تیز کرنے کا فیصلہ

03 Oct 2024
03 Oct 2024

(لاہور نیوز) لیسکو نے نادہندگان سے ریکوری تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایک روز کے دوران 195 نادہندگان سے 50 لاکھ 5 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی، ناردرن سرکل میں 29 نادہندگان سے 82 ہزار روپے سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 17 نادہندہ سے 10 لاکھ 1 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 24 نادہندگان سے 89 ہزار روپے سے زائد اور ساؤتھ سرکل میں 15 نادہندگان سے 84 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی، ننکانہ سرکل میں 26 نادہندگان سے 31 ہزار روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 45 نادہندگان سے 70 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔

اس کے علاوہ اوکاڑہ سرکل میں 10 نادہندگان سے 13 ہزار روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 29 نادہندگان سے 35 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے تمام افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں، لیسکو چیف نے نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے