اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اشناہ شاہ کا دماغ کی انوکھی بیماری میں مبتلا ہونے کاانکشاف

30 Sep 2024
30 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے ایک ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے جس میں وہ چہرے پہچاننے کی صلاحیت سے محروم ہو رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں اُشنا نے بتایا کہ وہ ’پراسوپیگنوسیا‘ نامی بیماری کا شکار ہیں جسے چہرے کا اندھا پن بھی کہا جاتا ہے۔اُشنا شاہ نے لکھا کہ یہ بیماری ان کے لیے ایک تلخ حقیقت بن چکی ہے اور وہ اکثر لوگوں کے چہرے پہچاننے میں دشواری محسوس کرتی ہیں، جو کبھی ان کے لیے ایک مذاق کی بات ہوتی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس پیغام کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ہائی لائٹس میں محفوظ کر رہی ہیں تاکہ لوگ ان کی حالت کو سمجھ سکیں اور بدگمانی کا شکار نہ ہوں۔اداکارہ نے معاشرے میں پراسوپیگنوسیا کی آگاہی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیماری کافی لوگوں کو متاثر کر رہی ہے، اور وہ یقین رکھتی ہیں کہ وہ اکیلی نہیں ہیں جو اس مرض کا شکار ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے