اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں بیروزگاری میں کمی متوقع، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

28 Sep 2024
28 Sep 2024

(لاہور نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں کمی کی پیشگوئی کر دی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ہونے والے معاہدے کی تفصیلات جاری کر دیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ معاہدے کے بعد پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بڑھ کر 3.2 فیصد ہو سکتی ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 2.4 فیصد تھی، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد سے کم ہو کر 7.5 فیصد ہو سکتی ہے، پاکستان میں افراط زر کم ہو کر 9.5 فیصد ہو سکتی ہے، گزشتہ مالی سال افراط زر کی شرح 23.4 فیصد تھی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں  محصولات بڑھ کر معیشت کا 15.4 فیصد جانے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال محصولات کا معیشت میں حصہ 12.6 فیصد تھا، پاکستان میں قرضے 67 فیصد سے بڑھ کر معیشت کا 69 فیصد ہو سکتے ہیں۔

معاہدے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس کا منصفانہ نظام درکار ہے، پاکستان میں ٹیکسوں میں تمام شعبہ جات کو حصہ دار بنانا ضروری ہے، پاکستان کو انسداد منی لانڈرنگ کے فریم ورک پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا، پاکستان کو سرکاری اداروں کے نقصانات کو روکنا ہو گا اور سرکاری محکموں کی گورننس بہتر بنانا ہو گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات کا عمل سختی سے جاری رہنا چاہئے، پاکستان میں توانائی کی اصلاحات پر عمل درآمد ضروری ہے، حکومت پاکستان بجلی کی لاگت کم کرنے کیلئے اصلاحات یقینی بنائے اور توانائی کی قیمتوں سے متعلق ایڈجسٹمنٹ بروقت کرے، پاکستان محصولات بڑھانے کے لئے کوششیں جاری رکھے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ماحولیات، کرپشن اور اصلاحات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں سرکاری اداروں میں کرپشن ختم کرنا ہو گی، پاکستان میں ماحول کے نقصانات کم کرنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، کاروبار کرنے کے لئے مساوی مواقع دینا ہوں گے، تمام شعبہ جات کی پست پیداوار کو بڑھانا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے