اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز کپ کے ٹاپ پلیئرز لاہور میں کنکشن کیمپ کیلئے مدعو

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز کو لاہور میں کنکشن کیمپ کیلئے مدعو کر لیا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے جہاں ایک روزہ کنکشن کیمپ 23 ستمبر کو ہو گا، چیمپئنز کپ کا آخری پول میچ 22 ستمبر کو ہوگا، 23 ستمبر کو آرام اور 24 سے پلے آف مرحلہ شروع ہو گا۔

بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب کنکشن کیمپ کیلئے لاہور مدعو کیے گئے ہیں۔

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی کیمپ میں موجود ہوں گے جبکہ ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی کنکشن کیمپ میں شرکت کیلئے 22 ستمبر کو لاہور پہنچ جائیں گے اور کنکشن کیمپ میں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے