اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی بد نیتی پر مبنی آئینی ترمیم کو مسترد کرتی ہے: لیاقت بلوچ

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بد نیتی پر مبنی آئینی ترمیم کو مسترد کرتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لئے عوام کو منظم اور متحرک کریں گے، حکومت دھرنا معاہدے پر عمل کرے، معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام سے بجلی، گیس اور پٹرول کی حقیقی قیمتیں وصول کرنے سے ہی معیشت کا پہیہ چلے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی رکن سازی مہم پورے ملک میں جاری ہے، 21 ستمبر کو جماعت اسلامی کے سیاسی امور کا جائزہ اجلاس ہو گا، 6 اکتوبر کو ملی یکجہتی کونسل کی کوئٹہ میں غزہ فلسطین کانفرنس ہو گی جبکہ 7 اکتوبر کو پورے ملک میں غزہ فلسطین سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے