اپ ڈیٹس
  • 299.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئینی ترامیم: جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ موقف ہو گا: اسد قیصر

18 Sep 2024
18 Sep 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ موقف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر جے یو آئی اورپی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اندر جو کریں گے ملکر کریں گے، 19 ستمبر کو لاہور میں وکلا کا بہت بڑا کنونشن ہو رہا ہے، اس وکلا کنونشن کی تجاویز بھی سامنے رکھیں گے تاہم مولانا نے کہا ہے کہ مسودے کو مکمل مسترد کر دیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئینی ترامیم کو اپنے پارلیمنٹرینز سے بھی چھپایا، پارلیمنٹ کا حق ہے جو بھی قانون سازی کریں اس پر اوپن ڈبیٹ ہونی چاہیے، یہ پارلیمنٹ جعلی طور پر بنی ہے، جے یو آئی کے ساتھ  مشاورت سے معاملات آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ طے ہوا ہے جو بھی آئینی ترامیم ہو گی اس پر ہمارا مشترکہ موقف ہو گا، یہ چوری اور ڈاکہ زنی ہو سکتی ہے قانون سازی نہیں، اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر آواز اٹھانا ہو گی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے