18 Sep 2024
(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کا احسن اقدام سامنے آ گیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پرورش پانے والے دو جوڑوں کی نکاح کی تقریب منعقد ہوئی، چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے پہلی مرتبہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پرورش پانے والے دو بچوں اور دو بچیوں کا نکاح ہوا۔
سارہ احمد نے کہا یہ دونوں جوڑے دس سال سے زائد عرصہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم رہے اور اب ان کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں، ان بچوں کی آئندہ کی زندگی کیلئے دعا گو ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آفتاب احمد خان، ڈائریکٹر پروگرام حسنین خالد اور دیگر سٹاف اور بچوں کی شرکت ہوئی۔