17 Sep 2024
(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی سارہ احمد کا کہنا ہے ہمیں نبی کریمﷺ کی زندگی سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اہل اسلام کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد دی ہے، اپنے پیغام میں سارہ احمد کا کہنا ہے حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے۔
سارہ احمد نے کہا حضرت محمدﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے، آپکی تعلیمات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں رائج کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت محمدﷺ نے ہمیشہ بچوں کے ساتھ محبت اور شفقت کا سلوک کیا، ہمیں چاہئے کہ نبی کریم ﷺکی زندگی سے رہنمائی حاصل کریں۔