اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہمارے تعلیمی نظام میں سیرت النبیؐ کا زیادہ تذکرہ ہونا چاہئے: اسحاق ڈار

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے تعلیمی نظام میں سیرت النبی ﷺ کا زیادہ تذکرہ ہونا چاہئے۔

سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا آج کا دن ہم سب کیلئے بہت اہم ہے، پوری امت مسلمہ کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج کا دن مسلمانوں کیلئے بہت خوشی کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی نصاب میں سیرت النبیﷺ کا زیادہ تذکرہ ہونا چاہئے، اسلام میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے، "ریاست کا تعلیمی نظام سیرت النبیﷺ کی روشنی میں" آج کا موضوع ہے، علم ہی وہ روشنی ہے جو ہدایت کی راہ دکھاتی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ علم اور تقویٰ کی دولت سے مزین لوگوں کو ہی قرب الہٰی نصیب ہوتا ہے، علم کا حصول دینی فرض ہے، آپﷺ پر نازل پہلی وحی میں تعلیم کی فضیلت اور اہمیت کو واضح کیا گیا، نبی کریمﷺ نے مسجد نبوی کو علم کا مرکز بنایا۔

انہوں نے کہا کہ علم ہی وہ روشنی ہے جو انسان کو نیکی اور بدی میں تمیز سکھاتی ہے، ناخواندہ افراد کو حصول علم پر آمادہ کرنا حکومت کا بھی فرض ہے، بنیادی دینی تعلیم ہر مسلمان کیلئے لازم ہے، تعلیمی نظام کو جدید سائنسی علوم پر مبنی ہونا چاہئے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں عرب سے چین جانا تو ایک خواب ہی ہوتا ہو گا، نبی پاک ﷺنے فرمایا تھا علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین جانا پڑے، طلبہ کو جدید سائنسی علوم، ٹیکنالوجی اور دیگر جدید علوم کی تعلیم دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ غیر اسلامی ممالک میں انصاف پر عمل کیا جاتا ہے، انصاف کی وجہ سے ترقی، خوشحالی اور کامیابی نصیب ہوتی ہے، ہمیں اسلام کے بنیادی اصولوں پر رہتے ہوئے خلا کو پر کرنا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2013 میں نواز شریف وزیراعظم تھے اور میں وزیرخزانہ تھا، ہم ایک میزائلی قوت بنے، کہا جاتا تھا ملک دیوالیہ پن کا شکار ہو جائے گا، ہمارے دور میں یہ ملک 3 سال اور چند ماہ میں وہاں پہنچ گیا تھا جہاں ساری دنیا تعریف کر رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ  نے اس ملک کی زمین میں خزانے رکھے ہوئے ہیں، اللہ کے طے شدہ راستے پر چلیں گے تو یہی زمین ہمیں صحیح سمت دے گی، پاکستان کئی بار ترقی کے مراحل پر گیا، چھپے ہوئے ہاتھ ایسی ٹانگ کھینچتے ہیں کہ پھر سارا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے