اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تربیتی کیمپوں میں شریک ویمن کرکٹرز کے یومیہ الاؤنسز بند کرنے کا فیصلہ

16 Sep 2024
16 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل ویمنز ٹیم کی پلیئرز کو بڑا دھچکا دیدیا۔

پی سی بی نے قومی تربیتی کیمپوں میں شرکت کرنے والی کرکٹرز کے یومیہ الاؤنسز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا جس سے پلیئرز میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

بورڈ کی جانب سے سیریز سے محض ایک روز قبل کیے گئے اس فیصلے سے ویمن کرکٹرز کی کارکردگی پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔پی سی بی کے عہدیدار نے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو روزانہ الاؤنس نہیں دیا جا رہا کیونکہ بورڈ اب انہیں رہائش اور دن میں تین وقت کا کھانا فراہم کر رہا ہے۔

دوسری جانب دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی مینز ٹیم کے کھلاڑیوں کو رہائش اور یومیہ الاؤنس کے ساتھ روزانہ 2 وقت کا کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف 17 ستمبر سے سیریز شروع ہونے کے بعد خواتین کرکٹرز کو یومیہ الاؤنس ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے