اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئینی ترامیم کی منظوری حکومت اور اتحادی جماعتوں کیلئے چیلنج بن گئی

15 Sep 2024
15 Sep 2024

(لاہور نیوز) آئینی ترامیم کی منظوری حکومت اور اتحادی جماعتوں کیلئے چیلنج بن گئی۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس میں دوبارہ مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا، صدر مملکت آصف زرداری کی صدارت میں اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری و دیگر رہنما شریک ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہا اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں تمام تر صورتحال اور رابطوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، وزیر اعظم ہاؤس میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف، وزیر اعظم محمد شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔

وفاقی کابینہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے مطالبات اور ان کی طرف سے پیش کردہ ترامیم کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے