اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اے سی سی کا ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ کروانے کا فیصلہ

12 Sep 2024
12 Sep 2024

(ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

مستقبل کے ستاروں کے لیے ایونٹ کرانے کا فیصلہ کوالالمپور میں صدر جے شاہ کی زیر صدارت اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ہوا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ ہر دو برس کے بعد ہو گا، ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ سے پہلے ہوا کرے گا۔

اے سی سی کا کہنا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ سے ایشیا کی خواتین کرکٹرز کو انٹرنیشنل ایکسپوژر ملے گا، اے سی سی نے پہلی مرتبہ ویمن کرکٹرز کے لیے پاتھ وے ترتیب دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے