اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان کو قائدِ اعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے: مریم نواز

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو قائدِاعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں  مزید کہا ہے کہ قائدِ اعظم سے محبت و عقیدت کا تقاضا ان کے افکار کی پیروی ہے، عظیم رہنما قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کو سلام و عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرموداتِ قائدِ اعظم ہر سچے پاکستانی کے لیے مشعلِ راہ ہیں، قائدِ اعظم  نے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے خواب کی تکمیل کے لیے زندگی وقف کر دی تھی۔

مریم نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں تعمیر و ترقی کے لیے متحد رہنے کی توفیق عطاء فرمائے، پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے لیے محنت، ایمانداری اور دیانتداری کو شعار بنانا ہو گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے