اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے سکولوں سے باہر

09 Sep 2024
09 Sep 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے بچیاں سکولوں سے باہر ہیں۔

وزارت تعلیم نے تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں، 5 سے 9 سال تک کے 1کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں سکول سے باہر ہیں، 9 سال کی عمر کے 49 لاکھ 72 ہزار 49 بچے جبکہ 58 لاکھ 1 ہزار 941 بچیاں تعلیم سے محروم ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ 10 سے 12 سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل کی تعلیم سے محروم ہیں، جن میں 21لاکھ 6 ہزار 672 بچے اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں شامل ہیں۔

دوسری جانب ہائی سکول کی تعلیم سے کل 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ و طالبات محروم ہیں ، طلبا 23 لاکھ 6 ہزار 8 سو بیاسی اور طالبات کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے۔

رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ ہائر سیکنڈری کے کل 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلبا و طالبات تعلیم سے محروم ہیں ، جس میں طلبا 29 لاکھ 92 ہزار 570 اور طالبات 29 لاکھ 58 ہزار 49 ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے