اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

علی امین گنڈ اپور کی مداخلت پر پی ٹی آئی کے جلسے کی جگہ تبدیل

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مداخلت پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے جلسے کی جگہ تبدیل کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد انتظامیہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جلسہ گاہ کی جگہ پر موجود فیصل امین کو علی امین گنڈا پور نے جگہ کی تبدیلی سے آگاہ کیا۔

جلسہ اب جی ٹی روڈ پر مویشی منڈی کے پاس گراؤنڈ میں ہوگا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان جلسہ گاہ پہنچ گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری سنگجانی جلسہ گاہ پہنچ گئی، اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی ٹیموں  نے سنگجانی پہنچ کر پی ٹی آئی کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ یہاں سے سامان ہٹایا جائے۔

علاوہ ازیں علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس ٹیم  نے فیصل امین گنڈاپور سے مذاکرات کیے، پھر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مداخلت سے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا گیا، جلسے کا مقام تبدیل کرنے پر اتفاق ہونے کے بعد پرانی جگہ سے سامان ہٹا دیا گیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے