اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اخراجات میں کمی کیلئے نئی بھرتیوں، بیرون ملک دوروں اور علاج پر پابندی عائد

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(لاہور نیوز) حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا۔

وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، وزارت خزانہ  نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہو گی، سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی، حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن مین کہا گیا کہ تمام قسم کی نئی گاڈیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی، ایمبولینسز، طبی امداد اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر استثنیٰ ہو گا جبکہ ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

وزارت خزنہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں، لیبارٹریز، زراعت، سکولوں کیلئے مشینری کی خریداری ہو سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے