اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا،عید میلادالنبیﷺ17ستمبر کو ہو گی: رویت ہلال کمیٹی

04 Sep 2024
04 Sep 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 17ستمبر کو ہو گی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا مرکزی اجلاس مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدات ہوا، ملک کے دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں سے مشاورت کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے حتمی اعلان کیا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب کی 38 رسد گاہوں سے بھی ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ آج ملک میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا یکم ربیع الاول 6 ستمبر اور عید میلادالنبیﷺ 17 ستمبر کو ہو گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے