اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی کیسز کی سماعت کرنیوالے جج نے عدالت کا چارج چھوڑ دیا

04 Sep 2024
04 Sep 2024

(لاہور نیوز) نو مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے عدالت کا چارج چھوڑ دیا۔

 

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد کو عدالت عالیہ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

فاضل جج خالد ارشد اپریل میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے بطور ایڈمن جج تعینات ہوئے تھے، فاضل جج کی عدالت میں جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات زیر سماعت تھے۔

عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر متعدد رہنما پیش ہوتے رہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے