03 Sep 2024
(لاہور نیوز) ملک میں سرکاری نوکریاں کم بیروزگار نوجوان زیادہ ہو گئے، نوجوانوں نے حکومت سے نوکریوں کا مطالبہ کر دیا۔
ملک میں سرکاری نوکریوں کا بھی "شارٹ فال" آ گیا، 8 لاکھ تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں نے حکومت سے نوکریاں مانگ لیں۔
نوجوانوں نے آن لائن پلیٹ فارم پنجاب جاب سنٹر پر درخواستیں دے دیں جبکہ ڈیلی ویجز ملازمت کیلئے بھی 86 ہزار سے زائد لوگ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
رجسٹرڈ افراد کی طرف سے حکومت سے سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔