اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کی خاتون افسر رفعت بخاری نے عالمی اعزاز حاصل کر لیا

02 Sep 2024
02 Sep 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کی خاتون افسر رفعت بخاری نے عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے ایس ایس پی رفعت بخاری کو امریکا کے شہر شکاگو میں منعقد ہونے والی 61 ویں سالانہ کانفرنس میں شاندار خدمات پر عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس ایس پی رفعت بخاری ان دنوں پنجاب سیف سٹیز میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں، یہ ایوارڈ دنیا بھر سے ہر سال ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

ایس ایس پی رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ، اے آئی روڈ سیفٹی میکنزم اور انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ کی تیاری پر ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔

کانفرنس میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کی صدر ڈیبرا فریڈل نے رفعت بخاری کو ایوارڈ سے نوازا، آئی جی پنجاب عثمان انور اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے رفعت بخاری کو مبارکباد دی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے