28 Aug 2024
(لاہور نیوز) برطانیہ کی حکومت پاکستان میں تعلیم کی خواہشمند سٹوڈنٹس کو مکمل فنڈڈ سکالرشپ فراہم کرے گی۔
برطانوی حکومت پاکستان سے فی میل سٹوڈنٹس کو برٹش کونسل سکاٹ لینڈ پاکستان اسکالرشپس 2024-25 کے تحت اپنے ملک میں تعلیم جاری رکھنے کیلئے فلی فنڈڈ سکالرشپس فراہم کرے گی۔
پاکستانی میں مقیم فی میل سٹوڈنٹس کو پاکستان بھر میں کسی بھی ایچ ای سی کی تسلیم کردہ یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ یا ماسٹرز ڈگری پروگرامز میں داخلے کیلئے سکالرشپ فراہم کئے جائیں گے۔
ایچ ای سی کےذریعے فراہم کئے جانے والی سکالرشپ کیلئے درخواستیں 30 ستمبر تک دی جا سکتی ہیں۔ پاکستان سکاٹش اسکالرشپ سکیم کا مقصد پاکستان میں فی میل سٹوڈنٹس کے اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے مواقع بڑھانا ہے۔