(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سکولوں میں مفت دودھ سکیم کا آغاز ان اضلاع سے کیا جا رہا ہے جہاں بچوں کی نشوونما متاثر ہے۔
ٹیکسٹ بک بورڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری ہوئی، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، وزیر تعلیم نے یونین کے نو منتخب صدر مرزا مقصود الحسن اور دیگر عہدیداروں سے حلف لیا۔
رانا سکندر حیات نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگلے سال کے لئے کتابوں کی تیاری کے لئے مشاورت جاری ہے، لاہور کے سکولوں میں بچوں کی صحت بہتر ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے مزید کہا کہ اگر یونینز مثبت کام کریں تو ملک کو بہت آگے لے جا سکتی ہیں، میرے سمیت تمام افسران کے بچے نجی سکولوں میں پڑھتے ہیں، اگر ہم ایک ایک سکول کی ذمہ داری اٹھا لیں تو سکولوں میں بہتری آ سکتی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ تعلیم کی کبھی ہار نہیں ہو سکتی، بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہو گیا، کسی کی تنخواہ میں کمی نہیں ہو گی۔