اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے فورم پر ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(لاہور نیوز) پارلیمانی فورم پر تعاون کیلئے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔

دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ کے فورم پر ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عوامی ایشوز اور قانون سازی سے متعلق دونوں جماعتیں ایک ساتھ چلیں گی۔

اس موقع پر سینیٹ اجلاس میں قانون سازی پر متفقہ مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں شبلی فراز، اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، کامران مرتضیٰ اور غفور حیدری شریک ہوئے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے