اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام ایکسپریس کو لاہور سٹیشن پر حادثہ، بزنس کلاس بوگی ٹریک سے اتر گئی

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین حادثہ پیش آنے کے باعث ٹریک سے اتر گئی۔

عوام ایکسپریس کی اے سی بزنس کلاس بوگی  ریلوے سٹیشن کے 5 نمبر پلیٹ فارم پرڈی ریل ہو گئی جس کے نتیجے میں پلیٹ فارم ٹوٹ پھوٹ گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹریک اور پلیٹ فارم کا کافی نقصان ہوا۔ ٹرین کی یہاں پلیٹ فارم نمبر 5 پر پھنسی ہوئی بوگیوں کو نکال کر دوسرے پلیٹ فارم پر لگایا گیا۔

ٹرین کو نئی اے سی بزنس کلاس بوگی نہ مل سکی ۔ آخر مسافروں کو اے سی بزنس کلاس کی بجائے دوسری ائیرکنڈیشنڈ بوگی میں بٹھا کر  3 گھنٹے سے زائد تاخیر  کے بعد کراچی روانہ کیا گیا، ریلوے انتظامیہ کی حادثے کا شکار بوگی کو پٹری پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں،  20 سے زائد مسافروں کو لوئر اے سی کلاس میں ایڈجسٹ کیا گیا۔

عوام ایکسپریس ٹرین کے مسافروں  نے اس صورتحال پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر احتجاج بھی کیا تاہم ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو سمجھا بجھا کر صورتحال کو مینج کر لیا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے