اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پنڈی ٹیسٹ، بابراعظم ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار صفر پر آؤٹ

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(ویب ڈیسک ) بنگلا دیش کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابراعظم محض دو گیندوں کا سامنا کر سکے اور وکٹ کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اب تک 53 ٹیسٹ کی 95 اننگز میں 8 مرتبہ صفر پر پویلین لوٹ چکے ہیں جن میں سے 7 ڈَک ملک سے باہر کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں ہوئے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا لیے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے