اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

دوست کی جگہ انگریزی کا پرچہ دینے والا جعلی امیدوار پکڑا گیا

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(لاہورنیوز) لاہور بورڈ کی نقل مافیا کیخلاف قائم خفیہ ٹیم نے دوست کی جگہ میڑک کے امتحان میں انگریزی کا پرچہ دینے والے جعلی امیدوار کو پکڑ لیا۔

 

جعلی امیدوار گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج قصور سے پکڑا گیا، لاہور بورڈ کی نقل مافیا کے خلاف متحرک خفیہ ٹیم نے دوران چیکنگ شک گزرنے پر مبینہ طور پر دوست کی جگہ پرچہ دینے کے لیے آنے والے جعلی امیدوار کو پکڑا ہے۔

خفیہ ٹیم انتظامیہ نے پرچہ کینسل کرتے ہوئے جعلی امیدوار کو حراست میں لے لیا، جعلی امیدوار کا کہنا تھا کہ دوست کو انگریزی کا پرچہ نہیں آتا تھا۔

دوست نے کہا میری جگہ انگریزی کا پرچہ دے دو، کیونکہ دوست پہلے بھی انگریزی میں فیل ہو گیا تھا،جعلی امیدوار کا بیان آئندہ کبھی دوست کی جگہ پرچہ دینے نہیں آؤں گا، لاہور بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جعلی امیدوار اور اصل امیدوار دونوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے