اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چکن سستا کرنے کی درخواست: ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) برائلر مرغی کا گوشت سستا کرنے کے لیے متفرق درخواست پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی برائلر مرغی کا گوشت سستا کرنے کے لیے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے مرغی کا گوشت سستا کرنے کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی متفرق درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے