اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم کا 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

19 Aug 2024
19 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم  نے خوارجی دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں نائیک عنائیت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان کو خراج عقیدت اور ان کے بلندیِ درجات کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم  نے  شہداء کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا  بھی کی گئی، شہباز شریف نے کہا کہ پاک افواج کے بہادر اور جری جوان ہمیشہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار بنی رہی ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 
 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے