اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ورچوئل سینٹرز فار چائلڈ سیفٹی نے نومولود بچی والدہ کو واپس دلوا دی

16 Aug 2024
16 Aug 2024

(لاہور نیوز) ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اور پولیس نے بروقت کارروائی سے سسرال کی جانب سے چھینی گئی بچی متاثرہ خاتون کو واپس دلوا دی۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق لاہور ملتان روڈ نواز شریف ہسپتال سے ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر میں بچی چھننے کی کال موصول ہوئی،ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ خاتون کے سسرال والوں نے تشدد کر کے اُسے گھر سے نکال دیا تھا،ڈلیوری کے بعد ہسپتال سے نومولود بچی کو چھین کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سیف سٹی ترجمان نے بتایا کہ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اور پولیس نے بروقت کارروائی سے متاثرہ خاتون کو بچی واپس دلوا دی،خاتون کے سسرال والوں نے پولیس کو آئندہ خاتون کو پریشان نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں، کسی بھی گمشدگی کی اطلاع 15 کال کے ذریعے ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر میں کی جاسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے