اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم آزادی: اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی کے باہر جشن کی اجازت نہ ملی

14 Aug 2024
14 Aug 2024

(لاہور نیوز) یوم آزادی کے موقع پر اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی کے باہر جشن کی اجازت نہ ملی۔

اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر جشن کا اعلان کیا گیا مگر انتظامیہ کی جانب سے اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی کے باہر جشن منانے سے روک دیا گیا۔

اپوزیشن کے اعلان کے بعد پنجاب پولیس کی بھاری نفری  اسمبلی کے باہر پہنچ گئی، پنجاب اسمبلی کو جانے والے راستوں کو  پولیس نے بیریئر لگا کر بند کردیا، اپوزیشن ارکان ایوان اقبال چوک میں جمع ہو گئے۔

صوبائی اسمبلی کےا پوزیشن اراکین اویس ورک ،فرخ جاوید مون، محمد شعیب،علی امیتاز وڑائچ سمیت دیگر نے پولیس بیریئرز کے سامنے نعرے بازی کی۔

اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسمبلی کے اراکین ہوتے ہوئے بھی اسمبلی کے باہر آزادی کا جشن منانے کی اجازت نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے