اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

77 برسوں میں چند ظالم افراد نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا:نعیم الرحمان

14 Aug 2024
14 Aug 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 77 برسوں میں چند ظالم افراد نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا۔

یوم آزادی کے حوالے  سے اپنے ایک پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان 77 برس کا ہوگیا لیکن ہم وہ منزل نہیں پا سکے جس مقصد کے لیے پاکستان وجود میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ سے انحراف کیا ہے،  ہمارے ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کا کوئی ویژن نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران لیپ ٹاپ بانٹ کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے نام نہاد دعوے کر رہے ہیں،  عدل و انصاف کا نظام دین اسلام کے نفاذ میں ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  ہمیں اپنے بچوں کو قیام پاکستان کے لیے دی گئی قربانیاں یاد دلانا ہوں گی، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ قرار پایا۔

اس موقع پر سربراہ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے  منصورہ میں پودا بھی لگایا اور قومی کو پیغام دیا کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے قوم  شجرکاری کو فروغ دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے