اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

امام مسجد نبویﷺ کی لاہور آمد، سپیکر اور وزیر بلدیات نے استقبال کیا

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(لاہور نیوز) مسجد نبویﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح البدیر کی صوبائی دارالحکومت لاہور آمد پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے استقبال کیا۔

معزز امام مسجد نبویﷺ کو مقامی ہوٹل آمد پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا، امام مسجد نبویﷺ ڈاکٹر صلاح البدیر نے پنجاب کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ محترم امام آپ کو دل کی گہرائی سے لاہور میں خوش آمدید کہتا ہوں، مسجد نبویﷺ کی حرمت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے، پنجاب کے عوام اور حکومت کی جانب سے آپ سے دعا کا درخواست گزار ہوں۔

ملک محمد احمد خان نے مزید کہاکہ آپ نے میزبانی کا شرف بخش کر ہماری عزت افزائی کی، مسجد نبویﷺ مسلمانوں کا انتہائی مقدس مقام ہے۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ڈاکٹر البدیر کی آمد خیر و برکت کا باعث ہے، امام مسجد نبویﷺ ڈاکٹر صلاح البدیر سے ملاقات کا اعزاز ساری عمر یاد رہے گا، محترم امام کے دورے سے پاک سعودی عرب دوستانہ تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے