اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

مریم نواز کی نہم کلاس میں صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن ہولڈر فاطمہ سعید کو مبارکباد

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نویں جماعت کے امتحانات میں پنجاب بھر میں سب سے زیادہ نمبر لینے والی طالبہ فاطمہ سعید کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مریم نواز نے ملتان کی ہونہار طالبہ فاطمہ سعید کی محنت کو سراہا اور نیک خواہشات کااظہار کیا، وزیراعلیٰ نے طالبہ فاطمہ سعید کے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا اور والدین کو بھی مبارکباد دی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے نہم کے امتحانات میں دیگر کامیاب طلبہ کو بھی مبارکباد دی اور  ہر طالب علم کو دہم کلاس میں اچھے رزلٹ کے لئے زیادہ محنت کی تلقین کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فاطمہ سعید جیسے طلبہ قوم کا سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں، بچوں کی کامیابی پر دلی خوشی ہوتی ہے، ہر طالب علم میرے لئے بیٹا اور ہر طالبہ  بیٹی کی مانند ہے، ہمیشہ دعا گو رہتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے