اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ارشد ندیم کی وطن واپسی: استقبال کیلئے محکمہ سیاحت کی دو گاڑیاں ایئر پورٹ پہنچیں گی

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(لاہورنیوز) فخر پاکستان ارشد ندیم کی وطن واپسی کے موقع پر محکمہ سیاحت کی جانب سے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ڈبل ڈیکر بس سروس کی دو گاڑیاں آج رات قذافی سٹیڈیم بس ٹرمینل سے ائیرپورٹ پہنچیں گی، جہاں پر محکمہ سیاحت کے افسران اور سیاحوں کی جانب سے قومی ہیرو کا بھر پور استقبال کیا جائے گا ۔

دوسری جانب سپورٹس بورڈ پنجاب نے بھی قومی ہیرو کے استقبال کے لیے انتظامات مکمل کرلیے جواپنے ملک کے عظیم سپوت کا ایئر پورٹ پر فقید المثال استقبال کریں گے۔واضح رہے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ بھی ان کے ہمراہ وطن پہنچ رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے