اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عنزیلہ عباسی کی حاملہ ہونے کی افواہوں کی تردید

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے حاملہ ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔

بے باک انداز اور بولڈ ڈریسنگ سینس سے مشہور اداکارہ عنزیلہ عباسی نے گزشتہ سال 2023 میں تاشفین انصاری کیساتھ محبت کی شادی کی،  شادی کا ایک سال مکمل ہونے پر اداکارہ کے شوہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر شیئر کی۔

پوسٹ کے کیپشن میں تاشفین نے اہلیہ عنزیلہ کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ " یقین نہیں آتا کہ ایک سال ہو گیا ہے ماشااللہ! شادی کی سالگرہ مبارک ہو"۔

اداکارہ کی شادی کی سالگرہ سے متعلق پوسٹ پر جہاں اس جوڑے کو مبارکبادیں دی جارہی ہیں وہیں کچھ مداحوں نے دعویٰ کیا کہ عنزیلہ امید سے ہیں اور اپنے پہلے بچے کی توقع کررہی ہیں۔

صارفین کے تبصروں پر اداکارہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور مداحوں کی غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے براہ کرم ایسی باتیں نہ پھیلائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے