اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی تقرری چیلنج

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی تقرری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

شہری مشکور حسین نے ندیم سرور  ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی تقرری قانون کے منافی ہے کیونکہ وقار یونس کی تقرری کیلئے کسی اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی تقرری کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے