اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کی بنگلادیشی بورڈ کو ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیشکش

06 Aug 2024
06 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیشکش کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی بورڈ کو یہ پیشکش ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان میں ٹریننگ کے لیے کی گئی ہے، ٹیسٹ سیریز سے پہلے بنگلادیش ٹیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بی سی بی نے تاحال پی سی بی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے دو دنوں سے بنگلادیش ٹیم کا میرپور میں ٹریننگ سیشن نہیں ہو سکا تھا اور بنگلادیش ٹیم نے شیڈول کے مطابق 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے