اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی پی پیز کو 2 ہزار ارب روپے کی ادائیگیاں روکی جائیں، گوہر اعجاز

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(لاہور نیوز) سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے آئی پی پیز کو 2 ہزار ارب روپے کی ادائیگیاں روکی جائیں۔

گوہر اعجاز  نے بجلی کے بل کم کرنے کی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بلوں پر تمام ٹیکسز ختم کئے جائیں، آئی پی پیز کو صرف بجلی پیدا کرنے پر ادائیگیاں کی جائیں۔

انہوں نے کہا ماہانہ 200 یونٹ والے بجلی صارفین کا نرخ 10 روپے فی یونٹ سے کم مقرر کیا جائے، دیگر تمام صارفین کے لئے بھی بجلی کی قیمت 30 روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ ایک سال سے مہنگائی 12 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے، مہنگائی میں کمی کے باوجود شرح سود 19.5 فیصد مقرر کی گئی ہے، شرح سود کو بھی 12 فیصد کی سطح پر لایا جائے، شرح سود میں کمی سے حکومت کا قرضہ 3 ہزار ارب روپے کم ہو گا۔

گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کے لئے انکم ٹیکس 15 فیصد مقرر کیا جائے، ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے نو ٹیکس نو ریفنڈ کی پالیسی بحال کی جائے، ایکسپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی کے لئے ٹاسک فورس قائم کی جائے اور ٹاسک فورس 10 سالہ ایکسپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی تیار کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے