اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہم ملک کے امن کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء کے مقروض ہیں: ملک احمد خان

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ہم ان لوگوں اور شہداء کے مقروض ہیں جنہوں نے ملک کے امن کیلئے قربانیاں دیں۔

یوم شہداء پولیس کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان  کا کہنا تھا کہ یہ مجلس ان شہداء کے ورثاء کی ہے جن کا حق ہم ادا نہیں کر سکتے، جب کیپٹن احمد مبین شہید ہوئے تب میں حکومت کا ترجمان تھا، مال روڈ پر شہداء اور ان کے خاندانوں کو میں آج تک نہیں بھولا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک جس طرف جا رہا ہے افراتفری پھیلا دی گئی ہے، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جتنی قربانیاں شہداء کے خاندانوں نے دی ہیں ، ہم ان لوگوں اور شہداء کے مقروض ہیں جنہوں نے امن کے لئے قربانیاں دیں۔

 ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ  ہم شہداء کے بچوں کو ایف ایس سی تک مفت تعلیم دے رہے ہیں ، پولیس شہداء کیلئے ہم مزید مراعات وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشاورت سے لیکر آئیں گے ، شہداء کے بچوں کو  ہم ہر طرح کی مراعات دیں گے ۔

 انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کی یاد میں قصور کے ایک چوک کو وال آف فیم کے طور پر بنایا جائے گا، پاکستان کی سالمیت کی کہانی افراد کے کندھوں پر ہے، اگر وہ شہداء جیسے ہوں تو ملک آگے بڑھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے