اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ویلنشیا ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے فاؤنڈر ممبر ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر قتل کر دیا گیا، مقتول نجی ہسپتال کے مالک بھی تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی، نامعلوم حملہ آوروں نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو 4 گولیاں ماریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے