اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایکس پر پابندی: وزارت داخلہ اور اطلاعات کے سیکرٹریزعدالت طلب

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ایکس(ٹویٹر) پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے گزشتہ ہونے والی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، گزشتہ سماعت پر  سرکاری وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی تھی۔

تحریری حکم نامے میں لکھا گیا کہ وزرات داخلہ اور وزارت اطلاعات نے عدالت کی جانب سے مہلت کے باوجود جواب جمع نہیں کروایا اور آئندہ سماعت پر فریقین جواب جمع کروائیں، فریقین کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

تحریری حکم نامے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت مزید سماعت 17 ستمبر کو کرے گی۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے