اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دانش تیمور اور حبا بخاری کے ڈرامے میں رومانوی سین پر مداح برہم

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار دانش تیمور کے ڈرامے کےدوران فلمائے گئے رومانوی سین پر مداح سیخ پا ہو گئے۔

نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے"جاں نثار" میں دونوں سپر سٹارز ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے، ناظرین کی جانب سے دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند بھی کیا گیا مگر ڈرامے کے ایک رومانوی سین پر مداحوں کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مذکورہ ڈرامے میں  دانش تیمور " نوشیرواں غزنوی" کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ اداکارہ حبا بخاری"دعا" نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں، اس ڈرامے میں اداکار جوڑی کے رومانوی سین پر مداحوں کی جانب سے دونوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ڈرامہ شائقین کا کہنا ہے  کہ ایسے ڈرامے ہمارے معاشرے میں بےحیائی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے