اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرا فواد خان کے ساتھ سکرین شیئر کرنے کی خواہاں

18 Jul 2024
18 Jul 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے سپر سٹار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ فواد خان کے ساتھ کام کریں گی؟ جس پر میرا کا کہنا تھا کہ   میں فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، اگر زندگی رہی تو اُن کے ساتھ ضرور کام کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے کئی فلمسازوں سے بات چیت چل رہی ہے لیکن ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوسکا کیونکہ حتمی فیصلہ تو کاسٹنگ ڈائریکٹر ہی کریں گے۔

ماہرہ خان سے متعلق میرا کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ ماہرہ خان میری نئی آنیوالی فلم "امراؤ جان ادا" کے گانے میں جلوہ گر ہوں۔

مہوش حیات بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ  مہوش کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے اور وہ مجھ سے بہت پیار بھی کرتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے