اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نو اور دس محرم الحرام پر جلوسوں کے روٹس کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم فعال

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(لاہور نیوز) نو اور دس محرم الحرام پر جلوسوں کے روٹس کی نگرانی کیلئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم فعال کر دیا گیا۔

اے، بی اور سی کیٹیگری جلوسوں کے روٹس پر کلوز سرکٹ کیمروں سے نگرانی کا عمل جاری ہے، پیچ ورک، لائٹس اور خار دار رکاوٹی تار لگا دی گئی، شہر میں مسنگ مین ہولز کورز اور جنریٹرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق470کلوز سرکٹ کیمرے پانچ بڑے جلوسوں کے روٹس  پرنصب کئے گئے ہیں، 425کیمرے شہر کی امام بارگاہوں کے باہر لگائے گئے ہیں، 190واک تھرو گیٹ جلوس کے روٹس پر نصب ہیں، پولیس کے 11 ہزار 573 اہلکار  ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ساڑھے سات سو پولیس رضا کار ڈیوٹی پر مامور ہیں، سول ڈیفنس کے 2 سو رضاکار بھی تعینات ہیں، جلوسوں کے روٹس پر 55 ایمبولینسز اور 300 موٹر بائیکس موجود ہوں گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہر میں جلوسوں کے روٹس، امام بارگاہوں اور مجالس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے