اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ثانیہ سعید بچوں اور جانوروں سے بدسلوکی پر نالاں

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے معاشرے میں بچوں اور جانوروں کے خلاف پھیلی بدسلوکی پر ناپسندیگی کا اظہار کیا ہے ۔

ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جانوروں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں پر تشدد میں نہ صرف بڑی عمر کے لوگ ملوث ہیں بلکہ بچے بھی ایسا کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو حسن سلوک سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے اور جب وہ جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے تو پھر بچے بھی یہ سیکھ جائیں گے۔

ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ جانوروں کے ساتھ گھلنے ملنے سے بچوں میں احساس ذمہ داری پیدا ہوتا ہے اور وہ اپنا خیال رکھنا سیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بچوں کی عزت نہیں کی جاتی اور ان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے