اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ منال خان کو مداح نے شادی کی پیشکش کردی

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کو مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بیٹے کی ماں بننے والی منال خان نے اداکاری کی دُنیا سے بریک لیا ہوا ہے لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔منال خان اکثر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

اب حال ہی میں منال خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک مداح نے انوکھا کمنٹ کرکے نہ صرف سب کی توجہ حاصل کی بلکہ یہ کمنٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی وائرل ہورہا ہے۔منال خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے غلام اکبر نامی مداح نے کہا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

مداح کی پیشکش سُن کر منال خان نے کہا کہ بھائی! میں پہلے سے ہی شادی شدہ ہوں۔منال خان کے جواب میں مداح نے دُکھی والے ایموجی کے ساتھ کہا کہ مجھے سُن کر بہت افسوس ہوا۔واضح رہے کہ منال خان نے ستمبر 2021 میں اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ گزشتہ سال نومبر میں اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے