اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عظیم لوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز) چمٹے کی منفرد دھنوں سے سننے والوں پر سحر طاری کرنے والے عظیم لوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے ہیں۔

معروف لوک گلوکار عالم لوہار یکم مارچ 1928ء کو گجرات کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہوئے، کم عمری سے گلوکاری کا آغاز کیا، ان کے گائے پنجابی گیتوں کی خوشبو آج بھی جابجا بکھری ہوئی ہے، عالم لوہار کی خاص پہچان ان کا چمٹا تھا، انہوں نے چمٹے کو بطور میوزک انسٹرومنٹ استعمال کیا اور دنیا کو ایک نئے ساز سے متعارف کرایا، ان کی گائی ہوئی جگنی آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔

جگنی نے ایسی شہرت پائی کہ اس دور کی اردو اور پنجابی فلموں میں جگنی کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا، عالم لوہار نے ہیر وارث شاہ کو موسیقی کی 30 سے زائد اصناف میں گایا جو پنجاب کی مٹی میں خوشبو کی مانند رچ بس گیا، لوک موسیقی کا یہ عظیم گلوکار 3 جولائی 1979ء کو شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں اس جہان فانی سے کوچ کر گیا۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے