اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • یورو قیمت خرید: 302.08 قیمت فروخت : 302.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.97 قیمت فروخت : 362.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.82 قیمت فروخت : 177.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.43 قیمت فروخت : 196.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 316800 دس گرام : 271600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290398 دس گرام : 248965
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3530 دس گرام : 3029
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بجٹ حکومت کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجٹ حکومت کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کی تقریر ناکامیوں کی داستان ہے، حکومت نے کسان کے ساتھ دھوکا کیا ہے، پیپلز پارٹی اپنا گورنر باہر بھیج کر ہتک عزت بل منظور کروا دیتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے لانا چاہئے، سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو ٹیکس چھوٹ دی جا رہی ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ٹیکس وصولی میں ایف بی آر کا کیا کردار ہے، ایف بی آر پر اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں لیکن یہ ٹیکس اکٹھا نہیں کر سکتے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں انتخابی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، سہاروں پر بننے والی حکومت ملکی مسائل حل نہیں کر سکتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے