اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سینیٹ اجلاس میں مختلف نوعیت کے 9 بل پیش کر دیئے گئے

10 Jun 2024
10 Jun 2024

(لاہور نیوز) سینیٹ اجلاس میں مختلف نوعیت کے 9 بل پیش کر دیئے گئے۔

سینیٹ میں پاکستان پینل کوڈ 1860 میں مزید ترامیم، اسلام آباد میں وائلڈ لائف کے تحفظ سے متعلق بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

انسداد سمگلنگ تارکین وطن میں ترمیم، مخصوص افراد کے حقوق سمیت ضابطہ فوجداری 1898 میں ترامیم کے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیئے گئے۔

انسداد انسانی سمگلنگ ایکٹ 2018 میں مزید ترامیم، جنوبی پنجاب کے صوبہ کے قیام سے متعلق آئینی ترمیمی بل کمیٹی کے سپرد کر دیئے گئے، سینیٹر عون عباس بپی نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا۔

سینیٹر عون عباس بپی کے بولنے پر پیپلزپارٹی، ن لیگ کا اعتراض، شور شرابا شروع کر دیا، چیئرمین سینیٹ نے عون عباس بپی کا مائیک بند کر دیا۔

عون عباس بپی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ لاہور منتقل کر دیا گیا، منگول ذہنیت سے کام چلایا جا رہا ہے، اس ایوان نے جنوبی پنجاب صوبہ کا بل 2 تہائی اکثریت سے منظور کیا، جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نہیں ہوا۔

اس موقع پر مسلم عائلی قوانین آرڈیننس میں مزید ترمیم، اسلام آباد میں پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن ریگولیشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد جبکہ گرفتار اور زیر حراست ملزمان سے متعلق بل مؤخر کر دیا گیا، بل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری کی وجہ سے مؤخر ہوا۔

آئین کے آرٹیکل 51 میں مزید ترمیم کا بل سینیٹر فوزیہ ارشد کی عدم موجودگی کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا، آئین کے آرٹیکل 140 میں تبدیلی سے متعلق بل سینیٹر ثانیہ نشتر کی عدم موجودگی کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے